حکومت کا بجلی صارفین پر مرحلہ وار بجلیاں گرانے کا پلان
- 09, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو مانتے ہوۓ رواں سال میں بجلی صارفین پر مرحلہ وار بجلیاں گرائی جائیں گی بجلی صارفین سے اس سال 721 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے جس کیلیے ستمبر سے لے کر دسمبر تک مرحلہ وار بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا جاۓ گا ستمبر تک بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے پچیس پیسے کا اضافہ کیا جاۓ گا ستمبر تا دسمبر تک فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی جاۓ گی ۔
= وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کا یہ آئندہ کا پروگرام آئی ایم ایف کو بھیج دیا گیا ہے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عوام سے وصول کی جانے والی رقم توانائی شعبے کے گردشی قرض میں کمی لانے کیلیے استعمال کی جاے گی حکومت کے اس اعلان نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔
وسیم حسن
تبصرے