توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئر مین پی ٹی آئی کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کر دی گئی
- 09, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوۓ انہیں پانچ سال تک کیلیے نا اہل قرار دے دیا نا اہلی کا اعلان توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد ہوا انہیں آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا 5 اگست کو انہیں سیشن کورٹ نے 3 سال کی قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی جناح ہاؤس میں ہونے والی کاروائیوں اور دیگر مققدمات میں وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چیئر میں پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہو جائیں گے اور ان کی سزا ایک ہفتے میں معطل ہو جاے گی ۔
جج نے ان سے استفسار کیا کہ آپ اپیل پر سماعت اور سزا کےمعطل ہونے پر اتنے پر امید کیوں ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آپ کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں آپ انکا پروڈکشن آرڈر جاری کریں تحریک انصاف کے چیئرمین کی سات مقدمات میں عبوری ضمانت میں اگست تک توسیع کر دی گئی ہے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ان کا دعوٰی ہے کہ اگر تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کو جیل میں وہی سہولیات فراہم کی جائیں جو نواز شریف اور مریم نواز کو کو دی گئی تھیں اور ان پر تشدد نہ کیا جاۓ تو وہ لوگ بھی گرفتاریاں دے دیں گے جن پر کوئ مقدمہ درج نہیں ۔
تبصرے