ہزارہ ایکسپریس حادثے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کی اصل وجوہات

نیوز ٹوڈے : ہزارہ ایکسپریس حادثے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ٹرین حادثہ پٹڑی کی فش پلیٹ کے باعث پیش نہیں آیا ، ریلوے حکام کے مطابق حادثہ انجن کے دو پہیے لاک ہونے کی وجہ سے ہوا اور حادثے کی دوسری وجہ خراب اور ٹوٹا ہوا ٹریک تھا اس غفلت اور لاپرواہی کے الزام میں ریلوے کے ایک 17 گریڈ اور دو اٹھارہ گریڈ کے افسران سمیت 6 ملازمین کو معطل کر دیا گیا سکھر اور نواب شاہ کے منیجر سمیت تین منیجرز کو بھی معطل کر دیا گیا ہے ۔

کیونکہ اپنی سستی اور غفلت کوچھپانے کیلیے پٹڑی پر لگائی گئی لکڑی کی فش پلیٹس کو حادثے کی وجہ بتا دی گئی تحقیق پر پتا چلا ہے کہ لکڑی کی فش پلیٹس ہی ساری دنیا میں استعمال ہوتی ہیں اور وہاں کوئی ایک یا دو نہیں بلکہ سینکڑوں فش پلیٹس لگی ہوئی ہیں ریلوے حکام کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے 131 افراد اور زخمی ہونے والے 125 افراد کے ذمہ دار ریلوے کے افسران اور ملازمین ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+