افغانستان کے خود کش اور ایران کی آئی ار جی سی ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

معاہدے کی پاسداری

نیوز ٹوڈے: ہلمند ندی کا پانی ایک مرتبہ پھر افغانستان اور ایران کے درمیان لڑائی کی وجہ بن رہا ہے چار ماہ قبل ہلمند ندی کا پانی روکنے پر ایران بھڑک اٹھا تھا دونوں ملکوں نے اپنی فوجیں اورہتھیار بھی بارڈر پر تعینات کر دیے تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہوئیں بعد میں دونوں ملکوں نے بات چیت کے زریعے معاملات کو سلجھانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب چار ماہ گزرنے کے باوجود افغانستان نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی-

اور نہ ہی معاہدے کے مطابق ہلمند ندی کا پانی کھولا ہے بلکہ افغانستان نے ایک مرتبہ پھر ایران کو جنگ کیلیے للکار دیا ہے اور ایران کے بارڈر پر ہزاروں فوجی تعینات کر دیے ہیں کئی خطرناک ہتھیار اور سینکڑوں خود کش حملہ آور بھی ایران کے بارڈر پر تعینات کر دیے ہیں دوسری طرف ایران کی آئی آر جی سی ملٹری فوج بھی بارڈر پر پہنچ چکی ہے دونوں ملکوں کے درمیان حالات ایک مرتبہ پھر جنگ کی دہلیز تک پہنچ چکے ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+