روس نے اپنے تیل ٹینکر پر ہونے والے حملے کا لیابدلہ ڈونیسک کے ہوٹل اور اپارٹمنٹ کو تباہ کر کے

ہوٹل اور اپارٹمنٹ  تباہ

نیوز ٹوڈے: روس کی فوج نے کریمیا کے قریب اپنے ایک تیل کے ٹینکر پر ہونے والے یوکرینی حملے کابدلہ لینے کیلیے یوکرین کے کئی شہروں پر ایک ساتھ ہوائی حملے کردیے روس نے پچھلے بارہ گھنٹوں میں 70 میزائلوں اور کئی ڈرون حملوں سے یوکرین کے شہروں کو دہلا دیا روسی فوج نے ڈونیسک کے علاقے میں سب سے زیادہ بھیانک حملے کیے وہاں ایک ہوٹل اور ایک اپارٹمنٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ڈونیسک پر روسی فوج نے کئی میزائلیں داغیں ان حملوں میں یوکرین کے کئی فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہو گۓ روس نے کیپٹن سمندر سے یوکرین کےکئی شہروں کو نشانہ بنایا ہے جن میں خیر سون، زیپوریزیا اور خارکیو کے علاقے شامل ہیں-

روس کےان حملوں سے زیلینسکی تلملا اٹھا اور زیلینسکی نے فوری ایکشن لیتے ہوۓ ماسکو پر ڈرون حملے کا آرڈر دے دیا لیکن روسی فوج نے یوکرین کے ڈرونز کو نشانے تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا روس نے یوکرین پر حملے اب پہلے سے کہیں تیز کر دیے ہیں روس نے اس سال اپنا ڈیفینس بجٹ بڑھا کر دس ہزار کروڑ ڈالر کر دیا ہے جو کہ سابقہ ڈیفینس بجٹ سے دوگنا ہے روس نے جب سے یوکرین کے ساتھ جنگ شروع کی ہے اس کا ڈیفینس بجٹ ہر مہینے بڑھتا جا رہا ہے اور اب اس نے جنگ کو انجام تک پہنچانے کیلیے چھ ماہ میں ہی پورے سال کے ڈیفینس بجٹ کی حد عبور کر دی ہے اور روس کی یہ ڈیفینس طاقت نیٹو کیلیے پریشانی کا باعث ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+