واسا نے پانی کے بلوں میں دو سو فیصد اضافہ کر دیا

پانی کی قیمتوں میں اضافہ

نیوزٹوڈے: پاکستان میں بجلی، گیس ، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں کے بعد، اب پانی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پانی ایک قدرتی چیز ہے اور بنیاد ضرورت ہے، لیکن حکومت نے اس کی قیمتوں میں بھی اضٓافہ کر دیا ہے۔ واسا نے پانی کے بلوں میں بھی دو سو فیصد اضافہ کر دیا  ہے۔

سات مرلے کے گھر کو 550 کی جگہ 1500 بل ماہانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اور دس مرلے کے گھر میں 1800 روپے بل دیا جائے گا۔ واسا نے بتایا کہ ایک کنال کے بل تیرہ سو سے زیادہ کر کے 3,900 بل ادا کرنا پڑے گا۔ واسا کے مطابق ، واسا ہر سال پانچ ارب سالانہ خسارہ ادا کرتی ہے، جس کی وجہ بجلی، پیٹرول اور دیگر اخراجات ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+