بی جے پی رہنما آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئے، دوبارہ ہسپتال داخل
- 09, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: بھارت میں ایک حیرت انگیز واقع پیش آیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما جنہیں ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا، اپنی آخری رسومات کے دوران دوبارہ زندہ ہوگئے۔ بھارت کے مطابق، حکمران جماعت نے بے جی پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل آگرہ کے ہسپتال میں زیر علاج تھے طعبیت بگڑنے کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔مہیش بگھیل کے بھائی نے کہا کہ ڈاکٹر نے بے جی پی رہنما کو مردہ قرار دیا ہے، انہیں گھر منتقل کرنے کا کہا ہے ، ڈٓاکٹر کے کہنے پر ، ہم انہیں گھر لے آئے اور آخری رسمومات کی تیاری شروع کر دی۔ لیکن جب رسمیں ادا کی جا رہی تھی تو، ہم نے حرکت محسوس کی ، پاس جا کر دیکھا تو ان کی آنکھیں کھولی ہوئی تھی۔ یہ دیکھ کر سب حیران ہوگئے ، اور ان کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تبصرے