صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم کے مشورے سے قومی اسمبلی تحلیل کر دی
- 10, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے 35 وزراء7 وزراۓ مملکت 5 مشیروں اور 51 خصوصی کارکنان کے عہدے ختم ہو گۓ ہیں نگران وزیر اعظم کی تقرری کا فیصلہ ہونے تک وزیر اعظم شہباز شریف اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے صدر مملکت نے یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت کیا ہے صدر مملکت عارف علوی نے لاہور میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کیے ۔
پیپلز پارٹی نے نگران وزیر اعظم کی تقرری کیلیے سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق جیلانی اور جلیل عباسی کے نام تجویز کیے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف کی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے آج نگران وزیر اعظم کی تقرری کے معاملے پر بات چیت ہو گی وزیر اعظم شہبا زشریف نے قومی اسمبلی کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں مشکل وقت میں اقتدار ملا ہم نے اس مشکل گھڑی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ملک کی معیشت کو سنبھالا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ۔
تبصرے