اٹک جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے پر پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف تھانہ سٹی اٹک میں مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے وکلاء

نیوز ٹوڈے: اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے وکلاء نے اٹک جیل میں پی ٹی آئی چئرمین عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کیا لیکن پولیس نے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جس پر وکلاء نے جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور زبردستی جیل میں گھس کر چئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کی کوشش کی اور جیل کے ہیڈ وارنٹ کی وردی بھی پھاڑ دی وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ عدالت عالیہ کا آرڈر موصول کروانے اور اور وکالت نامے پر دستخط کروانے کیلیے جیل آۓ تھے لیکن انہیں جیل میں عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

\ حالانکہ یہ ملزمان کا قانونی اور آئینی حق ہے جیل کے باہر وکلاء کے احتجاج کرنے پروکیل عمیر نیازی اور ایڈووکیٹ شیر افضل کے\ خلاف تھانہ سٹی اٹک میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ اٹک جیل کے ڈپٹی سپریڈنٹ افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء عمیر نیازی اور شیر افضل نے زبردستی جیل میں گھس کر پی ٹی آئی چئرمین عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی اور جیل میں ہنگامہ آرائی کی اٹک پولیس مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلیے مصروف ہو گئی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+