ایران نے اپنا وفد افغانستان بھیج کر امریکہ کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا
- 10, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: ایران نے افغانستان کے ساتھ بگڑتے تعلقات کو سنبھالنے کیلیے اور معاملات کو بات چیت کے زریعے حل کرنے کیلیے ایک مرتبہ پھر پہل کر دی ہے ایران کی حکومت نے حالات کو قابو کرنے کیلیے بارہ ممبران پر مشتمل ایک وفد افغانستان روانہ کر دیا ہے اور ایران نے بیان بھی جاری کیا ہے کہ افغانستان اور ایران دونوں مسلمان ملک ہیں جن کے آپس میں کئی اہم معاملات اور معاہدے ہو چکے ہیں ایران اور افغانستان کے کئی معاملات پر آپس میں اختلافات بھی ہیں جن میں اہم معاملہ ہلمند ندی کا پانی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس معاملے کو جلد حل کیا جاۓ-
ایراان کی جانب سے افغانستان کیلیے نرمی کا یہ پہلو امریکہ اور اسرائیل کیلیے بری خبر ہے کیونکہ امریکہ افغانستان اور ایران دونوں کا دشمن ہے افغانستان کے طالبان نے امریکہ کو افغانستان میں ناکوں چنے چبوا دیے تھے اور اتنا مجبور کر دیا تھا کہ امریکہ اپنے ہتھیار اور ساز و سامان وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلا تھا دوسرا ملک ایران جو کہ مشرق وسطٰی میں امریکہ کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے اور طاقت میں کم ہونے کے باوجود امریکہ کو آنکھیں دکھانے سے باز نہیں آتا ایسے میں امریکہ افغانستان اور ایران کے بگڑتے حالات کا تماشا دیکھ کر بہت خوش تھا لیکن ایران نے اس کی یہ خوشی پوری نہ ہونے دی -
تبصرے