ولادیمیر پیوٹن نے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلیے اپنےدونوں مہروں کو میدان جنگ میں اتار دیا

میدان جنگ

نیوز ٹوڈے: روس نے اپنے نۓ منصوبے پر عمل کرتے ہوۓ اپنے دونوں مہروں کو نیٹو کے خلاف جنگ میں اتار دیا ہے یہ دونوں مہرے بیلا روس اور ویگنر لڑاکے ہیں جن کو روس نے نیٹو کو نئی جنگ میں الجھانے اور اس پر خوف طاری کرنے کیلیے میدان میں اتاردیا ہے روس نے بیلا روس کی فوج اور ویگنر لڑاکوں کو پولینڈ اور لتھوانیا کے بارڈر پر تعینات کر دیا ہے اور بیلا روس کی فوج نے پولینڈ بارڈر کے قریب جنگی مشقیں بھی شروع کر دی ہیں بیلا روس کی فوج کے ساتھ ویگنر کے لڑاکے بھی شامل ہیں جو پولینڈ کی سرحد سے محض 15 کلو میٹر دور اور لتھوانیا کی سرحد سے 22 کلو میٹر دور اپنی طاقت آزما رہے ہیں

ان جنگی مشقوں میں ایسے راکٹ استعمال کیے جا رہے ہیں جن کی پہنچ چالیس کلو میٹر تک ہے ایسے میں اگر ایک بھی راکٹ نیٹو کے کسی ملک کی سرزمین پر گرا تو بہت بڑی جنگ شروع ہو سکتی ہے پولینڈ نے یکم اگست کو یہ دعوٰی بھی کیا تھا کہ بیلا روس کے دو ہیلی کاپٹر پولینڈ کی سرحد میں داخل ہوۓ ہیں جس کے بعد تناؤ مزید بڑھ گیا اور ان جنگی مشقوں کو پولینڈ اور لتھوانیا پر حملے کی سازش ہی تصور کیا جا رہا ہے دراصل یہ ولادیمیر پیوٹن کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے جس کیلیے لوکا شنکو کو جوہری ہتھیار بھی دیے گۓ ہیں جس کے دم پر بیلا روس نیٹو کو جھکا بھی سکتا ہے اور اس پر حملہ کرکے نیٹو کو الجھا بھی سکتا ہے ادھر ویگنر لڑاکے اور بیلا روس نیٹو سے جنگ چھیڑیں گے تو دوسری طرف روس کیو کو نشانہ بنا دے گا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+