غلاف کعبہ کی حُرمت یقینی بنانے کیلئے گائیڈ لائنز جاری

بے حرمتی کیخلاف ، گائیدلانز

نیوزٹوڈے: سعودی عرب کی  جانب سے غلاف کعبہ کی بے حرمتی کیخلاف ، گائیدلانز جاری کر دی گئی ہے۔ زائرین کو طواف کے دوران کچھ تدابیرات اپنانی پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکس پر سعودی عرب نے ٹویٹ جاری کی، ایک پیغام میں غلاف کعبہ کے تخفظ کے لیے اقدام پر زور دیا جائے گا۔ اور ان تدابیر کو لازمی طور پر عمل میں لانا بھی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے کہا کہ پہلی احتیاط کے طور پر ضروری ہے کہ غلاف کعبہ کے ساتھ لپٹنے سے گریز کیا جائے، دوسرا یہ کہ اس کی صفائی اور طہارت کا خیال رکھا جائے، تیسرا اسے کھینچنے یا کاٹنے سے گریز کیا جائے جب کہ چوتھی احتیاط کے طور پر لازم ہے کہ غلاف کعبہ کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

ادھر مسجد نبوی ﷺ میں غلاف کعبہ اور بیت اللہ شریف کی نوادرات کی نمائش ہوئی، جس میں کئی نایاب ونادر اشیاء رکھی گئیں، مسجد نبویﷺ میں باب حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قریب منعقدہ نمائش میں غلاف کعبہ بنانے سمیت غسل کعبہ میں استعمال ہونے والے برتن بھی رکھے گئے، نمائش میں خانہ کعبہ کو خوشبو لگانے میں استعمال ہونے والے آلات کے ساتھ اس کے کپڑے کے غلاف کی بصری نمائش بھی شامل ہے جب کہ بابِ کعبہ اور حجر اسود سمیت اس کی خصوصیات کو نمایاں کرنے والی تصاویر بھی ڈسپلے پر تھیں، نمائش میں آنے والوں کو 12 روزہ تقریب کے دوران خانہ کعبہ کے غلاف کو تیار کرنے اور اس کی تزئین و آرائش کے بارے میں تفصیل سے جاننے کا موقع بھی ملا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+