گورنر سندھ کا 40 فیصد تک رعایت دینے والا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان
- 10, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے روزمرہ اشیاء کی خریداری کے لئے کریڈٹ کارڈ جاری کر دیا ہے ، جس میں صارف کو چالیس فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق، گورنر ہاؤس میں فری آئی ٹی ٹیسٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ، 14 اگست کو پاکستان پرچم کے ساتھ گورنر نے شاہرہ فیصل پر سب کو آنے کی دعوت بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گے۔
مزید انہوں نے کہا، کہ مڈل کلاس لوگوں کے لیے میں جتنا ہو سکے اتنا کر رہا ہوں۔ مڈل کلاس لوگوں کے لیے تندور بھی لگوا رہے ہے اور پچیس روپے کی روٹی دو روپے میں دی جارہی ہے، اور ایم او یو پر سائن بھی کرنے جا رہے ہے۔ جو کارڈ دیا جائے گا ، اس مں صارف کو چالیس فیصد تک رعایت دی جائے گی۔
تبصرے