پاک فوج نے خلیجی ممالک کے ساتھ کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے کئ معاہدے کیے ہیں

امریکی جریدے

نیوز ٹوڈے: ایک امریکی جریدے کے مطابق پاک فوج نے تونائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلیے خلیجی ممالک کے ساتھ سمجھوتے کر لیے ہیں کئی بڑے منصوبوں پر سرمایہ کاری کیلیے تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ممالک کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں پاکستان کو اپنی معیشت بہتر بنانے کیلیے بیرونی امداد کی اشد ضرورت ہے اور خلیجی ممالک دنیا بھر میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانا چاہتے ہیں تو سرمایہ کاری کیلیے ایک دوسرے کے کام آنا اب پاکستان اور خلیجی ملکوں کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں 8 اگست کو 16 ارکان پر مشتمل سعودی وفد کے پاکستان کا دورہ کیا دورے کا مقصد ایس آئی ایف سی یعنی سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل میں سرمایہ کاری کا سمجھوتہ طے کرنا تھا -

اس وفد نے 8 سے 9 اگست تک پاکستان میں قیام کیا سعودی وفد کے اس دورے کو ملک میں سرمایہ کاری کے پختہ عزم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے سعودی نائب وزیر خارجہ کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد کا والہانہ استقبال کیا گیا دونوں ملکوں نے توانائی ، زراعت ، آئی ٹی ، کان کنی اور دوسرے کئی شعبوں میں مل کر کام کرنے کا عزم کیا سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ایک نۓ دور کا آغاز ہو گا ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کا پہلی مرتبہ کسی غیر ملک نے دورہ کیا ہے جو دونوں ملکوں کی ترقی  کیلیے بہت اہم پیش رفت ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+