شہباز حکومت نے جانے سے پہلے غریب عوام پر کیا مہنگائی کا بھر پور وار

اتحادی حکومت

نیوز ٹوڈے : اتحادی حکومت نے جانے سے پہلے عوام پر مہنگائی کا ایسا وار کر دیا جس سے سنبھلنا عوام کیلیے مشکل ہو گیا ہے غریب عوام کیلیے کھانے پینے کی اشیا پر یوٹیلٹی سٹورز پر جو ریلیف دیا جاتا تھا شہباز شریف کی حکومت نے وہ یوٹیلٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کر دی ہے اور آٹا ، گھی اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اس طرح فی کلو چینی کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا چاول کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا دال اور چنے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کیا جاۓ گا -

بجلی کے بعد اب کھانے پینے کی اشیا میں اضافے سے عوام پریشان ہو گئی ہے کراچی والوں کیلیے سے سوئی سدرن کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ کراچی میں 12 اگست سے گیس کی سپلائی کم ہو جاۓ گی گیس کی سپلائی میں 107 ملین مکعب فیٹ کی کمی کی جاۓ گی کے الیکٹرک کو بھی گیس کی فراہمی کم کر دی جاۓ گی سوئی سدرن کے مطابق فعل حال گیس کی کمی کی وجہ کراچی گیس فیلڈ کی مرمت بتائی جا رہی ہے اور ایک ہفتے تک گیس کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس دورانیے میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے گیس کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+