امریکہ کے کاونٹی ماؤوی جنگلات میں لگی آگ نے کی خطرناک صورتحال اختیار
- 11, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: امریکہ کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ نے اب خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے ارد گرد کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے کئی رہائشی علاقے بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں ہوائی کے کاونٹی ماؤوی جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعدا د 53 ہو گئی ہے تیز ہوا کے باعث آگ کے بھڑکتے شعلوں سے بچنے کیلیے کئی افراد نے سمند میں چھلانگ لگا دی امریکہ کے میڈیا کے مطابق امریکہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ گزشتہ پانچ سال کی سب سے خوفناک آگ ہے -
اس سے پہلے 2018 میں امریکہ کے کئی جنگلات اسی درجے کی آگ کی لپیٹ میں آ گۓ تھے امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کاؤنٹی ماؤوی کے جنگلات میں لگی آگ کو بہت بڑا سانحہ قرار دے دیا ہے جس میں کئی مکانات ، دکانیں اور کاروباری عمارتیں جل کر راکھ ہو گئی ہیں لاہینا کے ساحل پر لنگر انداز کئی کشتیاں اس آگ کی لپیٹ میں ا گئی ہیں لاہینا شہر کو خالی کرایا جا رہا ہے سکول بند ہو چکے ہیں بڑی بڑی عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن رہی ہیں تیز ہواؤں کی وجہ سے فائر فائیٹرزآگ پر قابو پانے میں ناکام ہو رہے ہیں تاحال آگ پر قابو پانا مشکل نطر آرہا ہے -
تبصرے