پنجاب میں 14 اگست کو ریلی نکالنے پر پابندی عائد
- 11, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: لاہور ہائیکورٹ کی نگران حکومت نے چودہ اگست کو سیاسی ریلی نکالنے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ نگراں وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت یوم آزادی پر امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل اور دیگر حکام نے شرکت کی ہے۔حکومت نے چودہ اگست کو صرف پرچم لہرانے کی اجازت دی ہے ، یہان تک کہ حکومت نے باجا بجانے اور باجا بیچنے والوں کیخلاف کاروائی کا حکم دیا ہے۔ اور مزید انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی سیاسی ریلی نکالنے کا حکم نہیں دیا گیا تھا۔ پلڑ بازی، بن نظامی پھیلانے، ون ویلنگ کیخلاف بھی آپریشن کا حکم دیا ہے۔
تبصرے