سندھ حکومت کی چال کو ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ سے ناکام بنوا دیا

 

    نیوز ٹوڈے: سندھ حکومت نے مختلف محکموں میں قانونی طور پر بھرتیوں کا اعلان چند ماہ پہلے کیا تھا جس کے تحت سندھ میں 140 سے زائد محکموں  میں نئی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا تھا لیکن سندھ حکومت کے اس اقدام کے خلاف ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی اور عدالت نے سندھ کے مختلف محکموں میں بھرتیوں کا عمل رکوا دیا ایم کیو ایم کا مؤقف یہ تھا کہ سندھ حکومت کی مدت 11 اگست 2023 کو ختم ہو رہی ہےاور مدت ختم ہونے سے چند روز قبل اتنی بڑی تعداد میں بھرتیاں نگران حکومت کے کندھوں پر ایک بہت بڑا بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے اور دوسری وجہ یہ کہ انتخابات سے قبل سرکاری ملازمتیں دینا انتخابی دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے

    ایم کیو ایم کی اس دخل اندازی کی وجہ سے سندھ ہائی کورٹ نے بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم دے دیادوسری طرف کرچی میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ محمد نعیم نے شہباز شریف حکومت پر تنقید کرتے ہوۓ کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت پور ہو چکی ہے سندھ حکومت بھی چار دن کی مہمان ہے لیکن حکومت نے جانے سے پہلے ملک کا برا حال کر دیا آنے والی حکومت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے عوام کیلے بجلی، تیل گیس اور کھانے پینے والی چیزوں کی قیمتوں کے دام کئی گنا تک بڑھ چکے ہیں 15 سال سندھ پر حکومت کرنے کے باوجود آصف زرداری اور  ان کی جماعت سندھ کے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکی 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+