امریکہ نےاپنے فوجیوں کی رہائی کی خاطر ایران کے آگے گھٹنے ٹیک دیے
- 12, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: ایران کی جیل میں قید امریکہ کے ملزمان کی رہائی کیلیے امریکہ کافی عرصے سے کوشش کر رہا تھا لیکن ایران اور امریکہ کے درمیان ایسا کوئی سمجھوتہ طے نہیں پا رہا تھا کیونکہ امریکہ کے قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کے جواب میں ایران نے یہ شرط رکھ دی تھی کہ امریکہ نے جنوبی کوریا کے نزدیک ایران کی جو چھ بلین ڈالر کی رقم روک رکھی ہے وہ ایران کو دلوانے میں اس کی مدد کرے اور دوسرا یہ کہ امریکہ کی جیلوں میں جو ایران کے فوجی قید ہیں ان کو بھی رہائی دی جاۓ امریکہ ایران کی ان شرطوں پر ٹال مٹول کر رہا تھا لیکن وہ اپنے ان چھ فوجیوں کو بھی رہا کروانا چاہتا تھا جو امریکہ نے قید کر رکھے تھے
آخر امریکہ کو ہی جھکنا پڑا ہے امریکہ نے ایران کی ان دونوں شرطوں کو ماننے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ بہت جلد ایران کو اس کی رقم دلوا دے گا اور امریکی قیدیوں کے بدلے ایرانی قیدیوں کو بھی رہا کر دیا جاۓ گا اس ڈیل کے فائنل ہوتے ہی ایران نے امریکہ کے فوجیوں کو جیل سےنکال کر ایک گھر میں منتقل کر دیا جہاں ان کو اچھا ماحول اوراچھا کھانا پینامہیا کیا جا رہا ہے امریکہ نے اب یہ بیان دیا ہے کہ اول تو ایران کو امریکہ کے فوجیوں کو قید نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن اب جو کچھ بھی ہو رہا ہے بہتر ہو رہا ہے بہت جلد اس سمجھوتے پر عمل کیا جاۓ گا
تبصرے