شہرت کی بلندی پر پنچنے کے لالچ نے کوہ پیما قافلے کو انسانیت کے درجے سے کہیں نیچے گرا دیا

 

    نیوز ٹوڈے: انسان کی خود غرضی اور بے حسی کے آگے کے ٹو جیسے پہاڑ کی بلندی بھی کم پڑ گئی ہے کے ٹو کی بلندی سر کرنے والا قافلہ اپنے ہی ایک دوست کو رسی پر لٹکتا چھوڑ کر کے ٹو کی چوٹی پر پہنچنے کیلیے آگے بڑھ گیا شہرت کے آسمان تک پہنچتے پہنچتے یہ کوہ پیما قافلہ انسانیت کے درجے سے کہیں نیچے گر گیا اس قافلے میں گلگت بلتستان کے محمد حسن بھی شامل تھے جو راستے میں حادثے کا شکار ہو گۓ لیکن ان کے ساتھیوں نے ان کی کوئی مدد نہ کی 

    اگر ان کے ساتھی چاہتے تو ان کو بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے محمد حسن کو رسی کے ساتھ لٹکتا چھوڑ دیا اور آگے بڑھ گۓ مخصوص بلندی پر پہنچنے کے بعد جب یہ قافلہ واپسی کیلیے روانہ ہوا تو اس وقت تین گھنٹے گزر چکے تھے انہوں نے دیکھا کہ اس وقت تک محمد حسن شدید سردی اور سخت موسم کے باعث دم توڑ چکے تھے لیکن ساتھیوں نے پھر بھی پرواہ نہیں کی اور محمد حسن کی لاش کے قریب سے گزرتے ہوۓ پہاڑ سے نیچے اتر آۓ بعد میں آنے والی آسٹریلوی کوہ پیما ٹیم نے محمد حسن  کی لاش کو رسے سے نکالا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+