روس کے ایٹمی ہتھیاروں پر قبضہ کرنے کیلیے نیٹو کی فوج فن لینڈ کے بارڈر پر پہنچ چکی ہے روس کا دعوٰی

 

    نیوز ٹوڈٖے: امریکہ اور روس کے درمیان اب جنگ کے امکانات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں روس نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ امریکہ نے فن لینڈ کے ذریعے روس کے ایٹمی ہتھیاروں پر قبضہ کرنے کا خفیہ آپریشن شروع کر دیا ہے اس کام کیلیے نیٹو کی فوج  فن لینڈ کے بارڈر تک پہنچ چکی ہے روس کے وزیر دفاع نے بھی دعوٰی کیا ہے کہ روس اپنے جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کیلیے اپنی تمام طاقت لگا سکتا ہے روس نے صرف دعوٰی نہیں کیا بلکہ چار چار مورچوں پر اپنے ہتھیاروں کی تعیناتی بڑھا دی ہے روس نے کریمیا میں جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں فن لینڈ کے بارڈر کے قریب بھی روس نے اپنے ہتھیاروں کی تعیناتی بڑھا  دی ہے 

     الاسکا میں روس اور چین نے مشترکہ جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں نارڈک ملکوں کو گھیرنے کی تیاری بھی مکمل ہو چکی ہے روس بھی اینٹ کا جوا ب پتھر سے دینے کیلیے تیار ہے روس نے امریکہ کو کئی مورچوں پر گھیرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے بحرالکاہل میں روس اور چین کے جنگی بیڑے سمندر کے بڑے علاقے میں پٹرولنگ کر رہے ہیں جو امریکہ کیلیے بہت بڑا چیلنج ہے چین اور روس یہ دعوٰی بھی کر رہے ہیں کہ وہ بحر الکاہل میں امن چاہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان کے جنگی بیڑے امریکہ کو بہت بڑی جنگ کیلیے اکسا رہے ہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+