پاک ریفائنری نے روسی تیل کو ریفائن کرنے سے انکار کر دیا

پاکستان تیل ریفائنری

نیوز ٹوڈے : پاکستان انڈسٹری ذرائع کے مطابق 11 جون اور 26 جون کو روس سے منگواۓ جانے والے خام تیل کے دو جہاز کراچی کی بندر گاہ پر اترے تھے لیکن اس تیل کو ریفائن کرنے سے پتہ چلا کہ روس سے آنے والا تیل عرب ممالک سے آنے والے تیل سے ہلکا ہے اور کم معیاری ہے پاکستان آئل ریفائنری کے مطابق اس خام تیل کو صاف کرنے سے ڈیزل کم اور فرنس آئل زیادہ بن رہا ہے اس تیل سے عرب ممالک کے تیل کے مقابلے میں فرنس آئل تقریبًا ٪20 سے زیادہ بن رہا ہے ۔

فرنس آئل کو بھٹی کا تیل کہا جاتا ہے جو کم معیاری ہوتا ہے اور جب اس تیل کو دوسرے ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے تو اس کی قیمت بھی کم ہوتی ہے اس لیے اس تیل کافائدہ بھی محدود ہو جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان ریفائنری نے مزید روسی تیل کو ریفائن کرنے سے انکار کر دیا ہے اور عارضی طور پر تیل کی ترسیل کو روک دیا گیا پچھلے سال روس اور پاکستان کے درمیان تیل کے لین دین کے جو چرچے ہو رہے تھے عارضی طور پر اس معاہدے کو روک دیا گیا ہے اور اب روس کا کوئی تیل بردار جہاز پاکستان نہیں آۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+