سولہ مہینے کا بطور وزیر اعظم سفر میرے لیے انتہائی کٹھن اور دشوار تھا شہباز شریف کا اعتراف
- 14, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر قوم سے الوداعی خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ انہوں نے 16 مہینے بطور وزیراعظم قوم کی خدمت کی ان کا یہ سفر آزمائشوں سے بھر پورتھا آج میں سولہ ماہ کے کٹھن اور آزمائشوں سے بھرے سفر کی آئینی مدت کی تکمیل پر ملک کی باگ ڈور نگران وزیر اعظم کے سپرد کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم ائین کے راستے آۓ تھے اور آئین کے راستے ہی واپس جا رہے ہیں ہمارے سامنے دو راستے تھے ایک طرف سیاست تھی اور دوسری طرف ریاست انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست کی خاطر اپنی سیاست کو قربان کر دیا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب میں نگران حکومت انوار الحق کاکڑ کے حوالے کر رہا ہوں مجھے یقین ہے کہ انوار الحق کاکڑ غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کے عمل کو یقینی بنائیں گے وہ بھی ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دیں گے آج سہ پہر تین بجے انوار الحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہو گی وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا جاۓ گا اور وہ نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور عوام کی خدمت کا عہد کریں گے ۔
تبصرے