یوکرین نے روس پر حملوں کیلیے اسرائیل کے 1969 میں بناۓ گۓ ملٹری آپریشن منصوبے پر عمل شروع کر دیا
- 14, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ میں یوکرین پچھلے 48 گھنٹوں سے ایسی حرکتیں کر رہا ہے جس پر روس کوئی بھی خطرناک قدم اٹھا سکتا ہے یوکرین نے پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران پہلے کریمیا پر ڈرون حملوں کی کوشش کی پھر کرچ برج کو نشانہ بنایا ہے اور ماسکو پر بھی کئی مرتبہ بڑا حملہ کرنے کی یوکرین کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں بے شک اب تک یوکرین کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہو سکی لیکن اب یوکرین نے ماسکو میں روس کی ایک ہتھیار کی فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے یہ ایسی فیکٹری ہے جس میں روسی فوج کیلیے ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں اس حملے میں روس کی اس فیکٹری کو شدید نقصان ہوا یوکرین نے اب جنگ میں اسرائیل کے ملٹری آپریشن کو نقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔
جس کو 1969 میں اسرائیل نے لاؤنچ کیا تھا اس آپریشن میں اسرائیل نے 100 ٹینک استعمال کیے تھے اور اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا یوکرین میں سرکاری ، پرئیویٹ اور غیر ملکی فوجیں مل کر روس کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں یوکرین کے ان حملوں پر رو س کے وزیر دفاع کی اہلیہ ماریہ زخروف نے بیان دیا ہے کہ یوکرین نے ہماری سرزمین پر حملے کرکے جو قدم اٹھایا ہے اس کی سزا اسے ضرور بھگتنی پڑے گی یوکرین جتنا مرضی ہو زور لگا لے وہ روس کے قابض علاقوں کو چھڑا نہیں پاۓ گا الٹا ہتھیاروں کی کمی کی وجہ سے اسے ان حملوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔
تبصرے