سندھ کے نگراں وزیر اعلٰی کیلیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہو گیا

ریٹائرڈ مقبول باقر

نیوز ٹوڈے : سندھ کے وزیر اعلٰی کا فیصلہ ہو گیا ہے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ کے نگران وزیر اعلٰی مقرر کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کے درمیان مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہو چکا ہے نگرا ن وزیر اعلٰی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن سندھ چیف سیکرٹری پیش کریں گے اور 16 اگست کوسندھ کے نگران وزیر اعلٰی حلف اٹھائیں گے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلٰی کی تقرری کیلیے اپوزیشن لیڈر اور حکومت دونوں نے ان سے رابطہ کیا ہے اور باہم اتفاق کے بعد میرا نام تجویز کیا ہے-

اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلٰی کیلیے ایسے شخص کو چنا گیا ہے جن پر کسی پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں نگران وزیر اعظم کا عہدہ بھی انوار الحق کاکڑ نے سنبھال لیا ہے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں گلے لگا کر مبارک باد دی وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس سے رخصت ہو گۓ انہیں الوداعی گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کے کاکڑ وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر انہیں سلامی دی گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+