چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الٰہی

نیوز ٹوڈے : پنجاب کے سابق وزیر اعلٰی اور پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر چودھری پرویز الٰہی کو رہائی مل گئی لیکن رہا ہوتے ہی انہیں پھر گرفتار کر لیا گیا اور نیب ٹیم نے چودھری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا انہیں آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جاۓ گا نیب ٹیم انہیں اڈیالہ جیل سے لے کر لاہور پہنچ گئی ہے ۔

ان پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور بدعنوانی کا الزام ہے متوقع ہے کہ انہیں آج عدالت میں پیش کر دیا جاۓ گا نیب نے انہیں آمدن سے زائد اثاثہ جات ہونے پر گرفتار کیا تھا اس جرم میں ملوث باقی افراد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جاۓ گا ایک صحافی نے چوہدری پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر ان سے سوال کیا کہ چوہدری صاحب آپ کو بار بار گرفتار کیا جا رہا ہے اس کے متعلق آپ کیا کہیں گے اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ لوگ اپنا شوق پورا کر لیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+