ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ نے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ دوسرے ملکوں کے لوگوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
- 15, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ سے 2100 ایکڑ کے رقبے پر موجود بڑی بڑی عمارتیں ، گھر ، بازار اور کاروباری ڈھانچے ہر چیز جل کر راکھ ہو گئی ہے تاریخ کی اس ہولناک آتشزدگی سے 100 سے زئد افراد ہلاک ہو گۓ ہیں لاہینا اور ارد گرد کے علاقوں میں 2200 گھر جل کر راکھ ہو گۓ ہیں کئی قصبے آگ کی لپیٹ میں آ کر راکھ بن گۓ ہیں ہزاروں لوگ بے گھر ہو گۓ جن کے گھر جل گۓ گاڑیاں پگھل گئیں ایک اندازے کے مطابق اب تک اس آتشزدگی کے نتیجے میں 5 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے آتشزدگی سے قبل لاہینا ایک خوبصورت علاقہ تھا سمندر کے قریب اس علاقے کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلیے تقریبًا 20 لاکھ لوگ ہر سال اس علاقے کا رخ کرتے تھے ۔
لیکن اب یہ علاقہ جل کر کوئلہ بن چکا ہے اس آگ کی وجہ سے تقریبًا ایک ہزار لوگ لاپتہ ہیں ان افراد میں سعودی عرب اور عرب امارات کے لوگ بھی شامل ہیں یعنی اس آگ سے صرف امریکی حکومت ہی پریشان نہیں ہے بلکہ دیگر کئی ملکوں کی حکومتوں نے اپنے سفیروں کے ذریعے ہوائی اور امریکہ کی دیگر ریاستوں میں مقیم اپنے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے دور رہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں کیونکہ ہوا کی وجہ سے آگ کسی بھی وقت دوبارہ بھڑک سکتی ہے اس آگ سے متاثرہ لوگ جو اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے گۓ تھے جب وہ واپس آۓ تو یہ دیکھ کرحیران رہ گۓ کہ ان کے گھر جل چکے تھے اور ایک خالی میدان تھا نیٹ ورک تباہ ہو چکا تھا پینے کے پانی میں کیمیکل اور دھواں شامل ہو چکا تھا اور اب لاہینا کا خوبصورت علاقہ رہنے کے قابل نہیں رہا تھا ۔
تبصرے