روسی فوج نے ولادیمیر پیوٹن کی نیٹو ہتھیاروں کی تباہی کی کھائی قسم کو پورا کر دیا

ہتھیاروں کو تباہ

نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ کے دوران پچھلے سال یوکرین کے علاقے خیرسون پر روسی فوج نے قبضہ کر لیا تھا لیکن نومبر 2022 میں یوکرینی فوج نے اپنے اس علاقے کو روسی فوج سے آزاد کرا لیا تھا اب ایک مرتبہ پھر خیرسون کا وہی علاقہ روسی فوج کے نشانے پر آ چکا ہے روسی فوج نے خیرسون ، اڑیسہ اور سومی کو ڈرون حملوں سے دہلا دیا ہے روسی فوج نے ان علاقوں پر شاہد 136 ڈرونز کا استعمال کیا ہے روسی فوج کے ان حملوں میں خیر سون کے 13 لوگوں کی جان چلی گئی روس نے ان علاقوں میں 21 ڈرون حملے کیے روس کے یہ تمام حملے کامیاب ہوۓ ہیں ان حملوں نے بھاری تباہی مچائی ہے کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

ایک طرف یوکرینی فوج روس کے علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے تو روس نے اس سے بھی آگے کا قدم اٹھایا ہے روسی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ باخموت میں ان کے حملوں سے ایک گھنٹے میں یوکرینی فوج کے ایک ہزار فوجی مارے گۓ اور 12 گھنٹوں میں روس نے یوکرین کو نیٹو اور یورپ سے ملے٪30 ہتھیاروں کو تباہ کر دیا اگر روس کے ان دعووں میں سچائی ہے تو یہ یوکرین کیلیے بہت بڑا نقصان ہے یوکرین کے جوابی حملوں کا روس پر رتی برابر اثر نہیں ہو رہا اور روس کے ڈرون اور ٹینکوں نے یوکرین کی چند گھنٹوں میں ہی کمر توڑ دی روسی فوج کے ایک کور کمانڈر نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کی فوج نے ولادیمیر پیوٹن کی قسم کو پورا کر دیا ہے پیوٹن کا آرڈر تھا کہ نیٹو کے ہتھیاروں کو چن چن کر تباہ کر ڈالو اور ہم نے ایسا ہی کیا نیٹو کے ٪30 ہتھیاروں کو تباہ کر دیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+