پیٹرولیم اشیاء 20 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
- 15, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں آج بڑا اعلان کیا جائے گا۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہجس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے اور ڈیزل کی قیمت میں بیس روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ریفائنڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بھی پانچ ڈالر اضافے سے 97 ڈالر فی موتی سے بڑھ کر 102 ڈالر فی پرل ہوگئی ہے۔ اگر یہی قیمت برقرار رہی تو موجودہ ریٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول 15 روپے اور ڈیزل 20 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
تبصرے