نگران حکومت کا پاکستانی عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا پہلا تحفہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت

نیوزٹوڈے : پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے50 پیسےکا اضافہ کرکے نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے اسی طرح فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کرکے قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے وزارت خزانہ نے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس جاری کر دیا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 220 روپے فی کلو ہو گئی ہے ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ کر دیا گیا گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی ان مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی شروع ہو گئی ہے اسلام آباد اور مختلف شہروں میں پیٹرول کی فراہمی بند کر دی گئی ہے شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+