کراچی میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کے پیچھے بینک منیجر نے ہی ڈاکو لگا دیے
- 16, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں 19 لاکھ روپے کی رقم لوٹنے کی واردات کو شہریوں نے ناکام بنا دیا تفصیلات کے مطابق کراچی نارتھ ناظم آباد کا ذیشان نامی شہری بینک سے 19 لاکھ روپے نکلوا کر گھر پہنچا ہی تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ڈاکو جو کہ ذیشان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے ان میں سے ایک ڈاکو بھاگتا ہوا زیشان کی گاڑی کی طرف لپکا گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے آدمی نے ڈاکو پر فائرنگ کر دی ڈاکو لڑ کھڑاتا ہوا موٹر سائیکل کی طرف بھاگا ۔
شور سن کر مزید دو لوگ گھر سے نکل آۓ اور ڈاکوؤں کے پیچھے بھاگے اور دو ڈاکوؤں کے ساتھ آنے والی ملزمہ کو پکڑ لیا ملزمہ لڑکی کی عمر سولہ سال ہے اس کا نام ماریہ ہے تفتیش پر لڑکی نے بتایا کہ اس کا تعلق غازی گوٹھ سے ہے باقی دونوں ڈاکو گاؤں سے آۓ ہوۓ تھے اور یہاں فرید کالونی میں رہتے ہیں لڑکی نے مزید انکشاف کیا کہ اس واردات میں بینک کا منیجر بھی ان کے ساتھ شامل ہےلڑکی نے بتایا کہ اس کے والد جیل میں ہیں اور ان ڈاکوؤں نے اس کے گھر والوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر لڑکی کو ہمارے ساتھ شامل نہ کیا تو تمہارےبیٹوں کو ہم مار دیں گے لڑکی نے بتایا کہ وہ ان کے ساتھ واردات میں تو شامل تھی لیکن ان کو جانتی نہیں تھی ۔
تبصرے