الیکشن کمیشن نے سابقہ حکومت سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور ہر قسم کی سرکاری سہولیات بھی واپس لے لیں

سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان

نیوز ٹوڈے : سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومت کو ایک خط ارسال کیا جس میں سابق نگراں وزیر اعظم ، کابینہ اراکین اور وزراۓ اعلٰی سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم اور کابینہ اراکین سے سرکاری گاڑیاں بھی واپس لینے کا حکم جاری کر دیا الیکشن کمیشن نے سرکاری رہائش گاہیں بھی خالی کرنے کا حکم دے دیا الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نگران حکومتیں الیکشن کے معاملات پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہ کریں ۔

عارضی طور پر الیکشن کمیشن نے صوبائی اور وفاقی اداروں میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ نئی بھرتیوں کا عمل شفاف انتخابات پر اثر انداز ہوتا ہے اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی لگا دی ہے اور الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کل ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کا اجلااس ہوگا سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق الیکش کمیشن کی کوشش ہے کہ بروقت اور شفاف الیکشن آئینی مدت کے مطابق کراۓ جائیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+