روس میں مختلف ملکوں کے ہتھیاروں کی نمائش نے امریکہ اور یورپی ملکوں کو کیا پریشان
- 16, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : روس میں انٹرنیشنل ملٹری فورم آرمی کے موقع پر روس کے تمام چھوٹے بڑے ہتھیاروں کو شامل کیا گیا ہتھیاروں کی اس نمائش میں روس کے علاوہ باقی بھی کئی ملکوں کے ہتھیاروں کے نمونوں کو شامل کیا گیا تھا اس نمائش میں سب سے اہم اور دھماکے دار خبر یہ ہے کہ روس میں منعقد اس نمائش میں چین اور ایران نے بھی اپنے ہتھیاروں کے نمونے دکھاۓ اس نمائش میں ہر ملک کے ہتھیاروں کے الگ الگ سٹالز لگاۓ گۓ تھے روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بھی اس نمائش کا دورہ کیا ۔
انہوں نے ایران کے مختلف ہتھیاروں کے نمونے دیکھے ایران نے اس نمائش میں اپنے سب سے خطرناک ڈرونز ، سب مرین ، ہیلی کاپٹرز اور جنگی طیاروں کے نمونے لگا رکھے تھے ہتھیاروں کے ساتھ ان کی خاصیتیں بھی درج تھیں ایک طرف تمام میزائلوں کے نمونے لگے ہوۓ تھے سرگئی شوئیگو نے چین کے اسٹال کا بھی جائزہ لیا چین نے ایران سے بھی زیادہ خطرناک اور زیادہ تعداد میں ہتھیاروں کا اسٹال لگا رکھا تھا روس میں ہونے والی اس ہتھیاروں کی نمائش سے امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، فرانس اور اسرائیل جیسے ملک پریشان ہو گۓ روس ، ایران اور چین کے خطرناک ہتھیاروں کی نمائش سے انہیں اپنے تحفظ کا خطرہ لاحق ہونے لگا ۔
تبصرے