روس نے نیٹو ملکوں کی طاقت اور جنگی تیاری چیک کرنے کیلیے ان پر آسمانی حملے شروع کر دیے

جنگ کی تیاری

نیوز ٹوڈے: پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ناروے سے لے کر سویڈن تک اور فن لینڈ سے لے کر ڈنمارک اور برطانیہ جیسے نیٹو ملکوں پر روس نے چار طرفہ آسمانی حملے شروع کر دیے ہیں چوبیس گھنٹوں سے یورپ کے آسمان پر روس کے بمبرز اور نیٹو کے لڑاکا طیارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں امریکہ کے ایف 16 اور روس کے بمبرز یورپ کے آسمان پر منڈلاتے ہوۓ بہت بڑی اور خطرناک جنگ کی شروعات کسی بھی وقت کر سکتے ہیں سب سے زیادہ خطرہ ناروے سمندر اور بیرنگ سمندر کے کنارے بسے ملکوں کیلیے ہے ۔

ان ملکوں میں ناروے ، فن لینڈ ، دنمارک ، نیدر لینڈاور یونائیٹڈ کنگ ڈم کے ملک شامل ہیں کیونکہ ایٹم بم داغنے والے روس کے بمبرز ناروے سمندر ، بیرنگ سمندر اور آرکٹک سمندر پر منڈلا رہے ہیں روس کے ان بمبرز نے ڈنمارک کی سرحد عبور کر کے جنگ کا الارم بجا دیا ہے کئی مقامات پر روس کے بمبرز اور نیٹو کے جنگی طیاروں کا آپس میں ٹکراؤ بھی ہو رہا ہےروس کے بمبرز یوکرین کے شہروں پر بھی بمباری کر رہے ہیں اور نیٹو کو بھی ڈرا رہے ہیں روس دراصل یورپ اور نیٹو ملکوں کی جنگی طیاری کا ٹیسٹ کر رہا ہے اور نیٹو کے تمام ملکوں کے ساتھ ایک ساتھ جنگ کی مشقیں بھی کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+