کیا امریکہ کے ہتھیار پہنچنے تک یوکرینی فوج روسی حملوں کے آگے ٹِک پاۓ گی

ہتھیاروں کی بڑی کھیپ

نیوز ٹوڈے : امریکہ کی جانب سے یوکرین کیلیے ہتھیاروں کی ایک بڑی تعداد کی فراہمی کی خبر یوکرین کیلیے بہت خوش کن اور اطمینان بخش ہے لیکن سوال یہ ہے کہ امریکہ کے ہتھیاروں کی کھیپ یوکرین پہنچنے تک یوکرینی فوج روسی حملوں کے آگے ٹھہر پاۓ گی کیونکہ روس نے اب ماسکو پر ہوۓ حملوں کا بدلہ لینا شروع کر دیا ہے 48 گھنٹے قبل روسی فوج نے یوکرین پر جس رفتار اور شدت سے حملے شروع کیے تھے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود ان حملوں کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی اڑیسہ ، خیرسون اور زیپوریزیا کے علاقوں پر لگاتار حملے جاری ہیں ۔

یوکرین کی ازوف بٹالین بھی جوابی کاروئی کر رہی ہے لیکن روس کے ارادے بہت خطرناک ہیں اور ان کے حملوں کے آگے یوکرینی فوج کی ایک نہیں چل رہی یہی وجہ ہے کہ یوکرینی فوج کئی مورچوں پر جنگ کی بجاۓ ہتھیار ڈال رہی ہے جن علاقوں میں جتنی ضرورت ہیے روس اس کے مطابق ہتھیار استعمال کر رہا ہے روسی فوج نے یوکرینی فوجی ٹھکانوں کو نشانے پر لے رکھا ہے ایک ہی وقت میں کئی کئی ٹھکانوں پر حملے ہونے کی وجہ سے یوکرینی فوج ایک دوسرے کی مدد نہیں کر پا رہی دو دنوں میں یوکرین کے کئی شہر سیاہ ہو چکے ہیں خیرسون میں نیپرو ندی کے کنارے بسے گاؤں میں روس کے ایک راکٹ حملے سے 100 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ان علاقوں سے لوگوں کو اب نکالا جا رہا ہے خارکیو کے علاقے سے بھی لوگوں کو محفوظ مقمات پر پہنچایا جا رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+