عمران خان اب اپنی مرضی سے باہر نہیں آ سکتے، علی محمد خان کا بیان
- 16, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے ایک پروگرام ، "ہم دیکھیں گے" میں کہا کہ، پی ٹی آئی کی پارٹی انوارالحق کاکڑ کو خوش آمدید کہتی ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مرضی سے اب باہر نہیں آسکتے ، پی ڈی ایم کی حکومت نے ان پر 200 سے زائد کیسز بنا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب صرف حل نگران حکومت کا الیکشن کرانا ہے۔ ہم دیکھیں گے، یہ نگران حکومت کس طرف جاتی ہے، ابھی ان کا دفتر کا پہلا دن ہے،ابھی ان کع کچھ نہیں کہا جائے گا۔ ہمیں مل کر پرانی غلظیوں کو ٹھیک کرنا ہے اور ملک کو پاکستان کے آئین کے مطابق چلانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ، لندن میں حنا بٹ پرویز کے ساتھ جو بھی ہوا، اس کی شدید مذمت کرتے ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
تبصرے