عام انتخابات فروری میں ہوں گے، رانا ثنا اللہ
- 16, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہنا ہے کہ عام انتخابات کا اعلان فروری 2024 میں ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ، الیکشن اگر فروری میں ہو گے تو نواز شریف کا ستمبر ، اور اکتوبر میں آنا بہتر ہو گا۔ مزید انہوں نے کہا کہ، نواز شریف کا ملک میں آنے کا اعلان یا تو وہ خود کریں گے یا پارٹی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہے، کہ بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہی نہ ہو۔ خواجہ آصف نے بھی بیان دیا کہ ہمیں زیرہ رسک سے کام کرنا چاہیے، اور زیرہ رسک میں صرف نواز شریف کا عدالت میں پیش ہونا ہی باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے ساتھ کوئی بھی ملک نہیں چل سکتا ۔
تبصرے