جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر انتہا پسند مسلمانوں نے گرجا گھر اور عیسائیوں کی بستیاں جلا د یں
- 17, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آج ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں قانون کی بجاۓ ہجوم کی بالا دستی ہے آج صبح فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کرسچیئن کالونی اور عیسٰی نگری کے علاقے پر انتہا پسند مسلمانوں نے ہلہ بول دیا ان دونوں علاقوں میں مسیحی برادری آباد ہے اور مشتعل مسلمانوں کے ہجوم نے ان علاقوں میں واقع چار گرجا گھروں کو نذر آتش کر دیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی کئی سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا -
صبح فجر کی نماز کے بعد جب ہجوم اکٹھا ہو رہا تھا اور مسیحی برادری کو نشانہ بنانے کا اعلان بھی کیا گیا تو اس وقت مسیحی برادری کی بڑی تعداد اپنا گھر بار اور ساز وسامان چھوڑ کر بھاگ نکلی اس ہجوم نے مسیحی برادری کے گھروں اور گرجا گھروں پر حملہ کر دیا اس حملے کی وجہ یہ بتائی گئی کہ دو عیسائیوں نے مذہب اسلام اور قرآن کی بے حرمتی جیسا مزموم فعل سرانجام دیا ہے ان دونوں ملعونوں کے خلاف جڑانوالہ تھانہ میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا ہے واقعے کے فورًا بعد ہی علاقے میں حالات کشیدہ ہو چکے ہیں مذہب کے نام پر ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانے والے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے -
تبصرے