نیٹو نے چھڑکا یوکرین کے زخموں پر نمک
- 17, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : ڈیڑھ سال کی طویل جنگ میں یوکرین کو روس کے ہاتھوں تباہ کروانے کے بعد اب نیٹو نے جنگ بندی کیلیے یوکرین سے روس کی شرائط منوانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے شرطیں یہ ہیں کہ اگر یوکرین روس کو اس کے قبضے والے علاقے دے دے تو روس کو جنگ ختم کرنے کیلیے بھی منوایا جا سکتا ہے اور زیلینسکی کو نیٹو کی رکنیت بھی مل جاۓ گی جس کی وہ کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے نیٹو کا یہ نیا پروگرام سامنے آتے ہی دو سوال بھی سامنے آتے ہیں کی کیا نیٹو نے روس سے ڈر کر یہ منصوبہ تیار کیا ہے یا وہ یوکرین کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں یہ حقیقت پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ کے اکسانے پر زیلینسکی نے روس کو جنگ کیلیے مجبور کیا ہے اور اب یوکرین کو جنگ کی آگ میں جھونک کر نیٹو کے چیف آف سٹاف سین جانسن نے بیان دیا ہے کہ یوکرین کو نیٹو کی رکنیت اس صورت میں مل سکتی ہے کہ وہ روس کو اس کے قبضے والے علاقے دےدے -
نیٹو کا یہ بیان زیلینسکی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے یعنی اب یوکرین اپنے وہ علاقے روس کو سونپ دے جن کو بچانے کیلیے اس نے جان کی بازی لگا دی یوکرین کی طرف سے اس بیان پر سخت تنقید کی گئی کہ یہ بکواس ہے ہم ایسا کیسے کر دیں اس بیان کے بعد روس کے دی میتری میدویدیف نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کیلیے کیو سمیت تمام روس کے قبضے والے علاقے چھوڑنے ہوں گے روس کو نیٹو کے اس فیصلے کے بعد اپنی جیت اور بھی نزدیک نظر آ رہی ہے یوکرین کے آگے کھائی ہے اور پیچھے آگ،اگر اس نے نیٹو کی بات نہ مانی تو نیٹو مدد سے ہاتھ کھینچ لے گا اس طرح یوکرین روس کا مقابلہ نہ کر پاۓ گا -
تبصرے