جڑانوالہ میں مسیحی املاک میں ملوث 128 ملزمان گرفتار، ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ
- 17, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: بدھ کو فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں انتہا پسندوں نے کئی گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ کی، اس واقعہ کے بعد حکام کے مطابق، علاقے میں پیرا ملٹری رینجرز کو بلایا گیا اور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی انتہا پسندوں نے، چار گرجا گروں کو نذرآتش کیا اور ان کے گھروں سے مال بھیلوٹ لیا۔ ۔میڈیا میں بھی دیکھایا گیا ہے کہ چرچ کی عمارتوں میں دھواں اٹھ رہا ہے اور لوگوں کو بھی بڑی تعداد میں فرنیچر کو آگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ۔ عیسائی قبرستان کے قریب ایک حکومت کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں ایک عیسائی کلینر کے گھر کو بھی مسمار کر دیا۔ اس کے بعد پولیس نے پاکستان کی دفعہ 295B اور 295C کے غرض سے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کی۔"۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ مساجد سے اعلانات کیے گئے کہ قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، لیکن اس وقت تک صورتحال مزید گھمبیر ہو چکی تھی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ پولیس اور انتظامیہ کی بروقت کارروائی کی وجہ سے مساجد میں اعلانات کیے گئے کہ حکام کارروائی کر رہے ہیں، لیکن مبینہ بے حرمتی کی وجہ سے کشیدگی پہلے ہی بڑھ چکی تھی-
تبصرے