ڈالر میں 63 پیسے کی کمی بعد قیمت 294.30 تک ریکارڈ کی گئی
- 17, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: کاروباری ہفتے کے چوتھے دن میں ڈالر کی اڑان رٔک گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 63 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 294 روپے اور تیس پیسے تک کا دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کچھ روز پہلے ڈالر 294.93 روپے پر بند کیا گیا تھا۔ دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سو انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس سے زیادہ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تبصرے