پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار امجد حسین الحادی اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گۓ
- 18, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رات کے وقت ڈاکؤں نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار امجد حسین الحادی کو ہلاک کر دیا ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ امجد حسین کی عمر 35 سال تھی وہ پیپلز پارٹی کے رکن تھے انہیں لال شہباز نگر میں بس اسٹاپ کے قریب اقبال مارکیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں قتل کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد پانچ تھی جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ان میں سے تین افراد نے گولیاں چلائیں -
امجد حسین کو دس گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ امجد حسین کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے نگران وزیر اعلٰی سندھ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ائی جی سندھ کو ہدایت بھی کی ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ پولیس نے تحقیق کا عمل شروع کر دیا ہے -
تبصرے