نئی حلقہ بندیوں کا شیڈیول صرف اور صرف نگران حکومت کو طول دینے کا بہانہ ہے پی ٹی آئی
- 18, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات 90 دن کے اندر کرانا ممکن نہیں نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کرانے میں تین سے چار ماہ کا عرصہ درکار ہے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرے گا اس اعلان پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنماؤں نے مخالفت کی-
مسلم لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے بھی دوسرے سینیئر رہنماؤں سے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوۓ کہا کہ کہ وہ آج بھی اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوۓ ہیں کہ الیکشن 90 روز میں ہی ہونے چاہئیں پی ٹی آئی نے بھی الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول مکمل طور پر مسترد کر تے ہوے کہا کہ یہ شیڈیول بد نیتی پر مبنی ہے اور آئین سے انحراف کے مترادف ہے اس شیڈول کا مقصد صرف اور صرف نگران حکومت کو طول دینے کی مجرمانہ کوشش ہے جو کہ آئین کے خلاف ہے الیکشن 90 روز کے اندر ہی ہونے چاہئیں -
تبصرے