ملتان چک ڈورے والا کے فیصل نے سنگدلی اور سفاکیت کی انتہا کر دی

سنگدلی اور سفاکیت کی انتہا

نیوز ٹوڈے: ملتان کے علاقے چک ڈورے والا میں آج ایک دل دہلا دینے ولا واقعہ پیش آیا ہے ملتان کے اس علاقے میں ایک شخص نے سنگدلی اور سفاکیت کی انتہا کر دی اپنے بھائی کے ساتھ معمولی جھگڑے کی وجہ سے چار سالہ بھتیجی کو 25 فٹ گہرے گٹر میں پھینک دیا ملزم فیصل کا اپنے بھائی اور اس کے گھر والوں کے ساتھ کوئی معمولی جھگڑا تھا غصے میں آکر اس نے اپنے بھائی کی بیٹی چار سالہ فاطمہ کو سیوریج لائن میں پھینک دیا بچی کے گمشدہ ہونے پر ملزم بھی گھر والوں کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا -

کافی تلاش کے بعد جب بچی نہ ملی تو یہ اندازہ لگایا کہ بچی مین ہول میں ہی گر سکتی ہے اس لیے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی ریسکیو 1122 کے آپریشن پر بچی کو 25 فٹ گہرے مین ہول سے نکال لیا گیا پولیس بھی موقع پر موجود تھی پولیس کی موجودگی میں بچی کو مین ہول سے نکالنے کے بعد بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم فیصل کو حراست میں لے لیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+