امریکہ کے بعد کینیڈا میں لگی آگ 13 صوبوں تک پھیل چکی ہے

کینیڈا میں لگی آگ

نیوز ٹوڈے : امریکہ کی ریاست ہوائی میں لگی آگ پر آج سات روز گزرنے کے باوجود بھی قابو نہ پایا جا سکا اور یہ آگ اب ہوائی کے کئی رہائشی علاقوں تک پھیل چکی ہے خود کو بچانے کیلیے ہزاروں افراد اپنا ساز وسامان چھوڑ کر نقل مکانی کر چکے ہیں سات دنوں میں کئی ساحلی بستیاں جل کر راکھ ہو گئی ہیں تقریبا اڑھائی ہزار کے قریب گھر جل چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی سینکڑوں ہو چکی ہے لیکن آگ کا دائرہ ابھی تک بڑھتا ہی جا رہا ہے صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ کینیڈا میں لگی آگ بھی اب 13 صوبوں میں پھیل چکی ہے-

کینیڈا میں لگی آگ نے ایک لاکھ تیس ہزار مربع فٹ کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے مختلف علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے بہت بڑے رقبے پر پھیلی آگ پر قابو پانے کیلیے کینیڈین فوج اور ریسکیو ٹیمیں سرگرم عمل ہیں ملک کے شمال اور جنوب کے علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے لیکن درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں کوئی کمی نہیں آرہی امریکہ اور کینیڈا میں آگ لگنے کی وجہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ہے جو بڑی مقدار میں فضا میں چھوڑنے سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے موسمیاتی تبدیلییوں اور درجہ حرارت بڑھنے کے باعث آگ پر قابو پانا ناممکن ہو رہا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+