ایران کر رہا ہے تیاری شام میں موجود امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملے کی روس کی مدد سے امریکی میڈیا نے کیا دعوٰی

حملے کی تیاریاں

نیوز ٹوڈے: امریکی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ شام میں موجود امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملے کی ایران نے تیاری کر لی ہے امریکہ نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ ایران کو روس کی مدد حاصل ہے روس کو یوکرین جنگ میں ایران نے ہتھیار دیتے وقت یہ معاہدہ کر لیا تھا کہ وہ مختلف ملکوں میں موجود امریکی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں ایران کی مدد کرے گا جن میں سے شام ایک ہے جہاں ایران نے روس کے ساتھ مل کر امریکہ کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ایران شام میں موجود اپنے ساتھیوں کو ہتھیار بھی فراہم کر رہا ہے اسلیے امریکہ نے بھی اب شام میں بڑے ملٹری آپریشن کی تیاری شروع کر دی ہے امریکہ نے اپنے ٹھکانوں پر فوج اور ہتھیاروں کی تعیناتی بڑھا دی ہے-

ایران عراق بارڈر پر بھی امریکی فوج نے ملٹری آپریشن کی تیاری شروع کر دی ہے روس ایک طرف ایران کے ساتھ مل کر امریکہ کے خلاف فوجی آپریشن کرے گا تو دوسری طرف چین کے وزیر خارجہ لی شانکو نے روس اور بیلا روس کے دورے کے دوران تائیوان کے معاملے پر امریکہ کو دھمکی دی ہے چین کے وزیر خارجہ نے تائیوان کے معاملے پر امریکہ کی دخل اندازی پر ناراضگی جتاتے ہوۓ کہا کہ امریکہ آگ سے کھیل رہا ہے اور تائیوان اور چین کے آپسی معاملات میں امریکہ کی دخل اندازی امریکہ کو مہنگی پڑے گی چینی وزیر خارجہ نے روس کی سر زمین پر کھڑے ہو کر امریکہ کو واضح دھمکی دی جس کا صاف مطلب ہے کہ تائیوان میں امریکہ کو پچھاڑنے میں چین کو روس کی مکمل حمایت حاصل ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+