امریکہ نے یوکرین میں روس کو اکیلا کرنے کیلیے ایران کو دیا لالچ

یوکرین جنگ

نیوز ٹوڈے: یوکرین جنگ میں ایران کے شاہد 136 ڈرونز زیلینسکی کیلیے سب سے بڑی مصیبت بنے ہوۓ ہیں ایران کے ان ڈرونز سے روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر حملے شروع کر رکھے ہیں ان حملوں کے آگے یوکرین کے تمام ہتھیار اور ائر ڈیفینس سسٹم بے بس دکھائی دے رہے ہیں امریکہ اور نیٹو ملکوں کے ہتھیاروں کی یوکرین میں تباہی ان ملکوں کی طاقت پر سوالیہ نشان ہے اس لیے اب امریکہ نے ایران کو یہ پیشکش کی ہے کہ اگر وہ روس کو ڈرونز کی سپلائی روک دے تو اس پر لگائی گئی کچھ پابندیاں ختم کر دی جائیں گی ایران کی طرف سے امریکہ کی اس پیشکش پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ایران کے یہ ڈرونز یوکرین میں روس کی امیدوں سے بھی زیادہ کارگر ثابت ہو رہے ہیں ایران کے یہ ڈرون اس سے پہلے بھی اسرائیل اور خلیج فارس کے ملکوں میں امریکہ کیلیے بہت بڑا خطرہ تھے لیکن اب یہ ڈرونز روس کے پاس آنے کے بعد تمام نیٹو ملکوں کیلیے خطرہ بن چکے ہیں-

ایران کے ان ہتھیاروں نے نیٹو کی کمر توڑ کر رکھ دی روس نے ہائی مارس سسٹم کو تباہ کرنے کیلیے ایران سے سینکڑوں ڈرونز خریدے ہیں لیکن اس کے باوجود ایران کے ہتھیاروں کے خزانے میں کمی نہیں آئی کیونکہ ایران کے پاس تیس بڑے پروجیکٹ ہیں ایران کے انہی ڈرونز نے اسے مغربی ایشیا کا ایک طاقتور ملک بنا دیا ہے اس خزانے میں ایران کے ڈرونز کی ایک لمبی فہرست شامل ہے اور امریکہ جانتا ہے کہ اگر روس اور ایران کے درمیان یہ ہتھیار کا رشتہ ختم ہو گیا تو روس نیٹو ملکوں کے سامنے یوکرین میں اکیلا رہ جاۓ گا اس لیے اب امریکہ ایران کو سپلائی روکنے کیلیے کو شش کر رہا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+