سونے کی قیمت فی تولہ 225,000 تک جا پہنچی

سونے کی قیمت

نیوزٹوڈے: پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1200 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت سوا دو لاکھ روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ایک دن میں سونے کی قیمت میں بارہ سو کے اضٓا فے کے بعد، فی تولہ قیمت 225,000 تک جا پہنچی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، دس گرام سونے کی قیمت میں 1029 کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 92,901 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد فی اونس 1900 تک جا پہنچی ہے۔ نگران حکومت کے آنے کے بعد سونے کی مارکیٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، اور آئندہ دنوں میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+