انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 294 روپے 92 پیسے تک برقرار
- 18, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: ڈالر کے بھاؤ میں آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں معمولی سی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ایک پیسہ کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 294.92 تک ریکاڑ کی گئی ہے ، اس سے قبل ڈالر کا بھاؤ 294.93 تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں صرف پچاس پیسے کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 301 تک جا پہنچا ہے کراچی ، الیکٹرانک ڈیلرز اسوسی ایشن کے مئیر نے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈالر 310 روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے۔ پاکستان میں نہ صڑف ڈالر کی قیمت میں اضٓفہ ہوا ہے بلکہ، سونے اور، پیٹرول اور دیگر روزمرہ کی اشیا میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تبصرے