رانی پور پیروں کی حویلی میں قتل ہونے والی فاطمہ کی آج قبر کشائی کی جاۓ گی

 

    نیوز ٹوڈے : خیر پور کے علاقے رانی پور میں پیر اسد شاہ کے گھر میں تشدد کے باعث ہلاک ہونے والی ملازمہ بچی فاطمہ کی قبر کشائی آج ممکنہ طور پر کی جاۓ گی ملزم کے گھر اور قبر پر پولیس کی بھاری نفری کا کڑا پہرہ لگا ہوا ہےمیڈیکل بورڈ کی تشکیل ہو چکی ہے بچی کے پوسٹ مارٹم کیلیے قبر کشائی کی جاۓ گی پولیس ذرائع نے ملزم اسد شاہ کے گھر اور کرائم سین سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں تفتیش کے دوران ملزم کے گھر میں کام کرنے والی ایک اور بچی ثانیہ کا بیان بھی ریکارڈ کروایا گیا چانیہ فاطمہ کی کزن بھی ہے ۔

    ثانیہ نے بتایا کہ فاطمہ پر اس کے سامنے بھی تشدد کیا جاتا تھا اسے اتنا مارا جاتا تھا کہ فاطمہ کو مار کھاتے دیکھ کر اسے بخار ہو جاتا تھا ثانیہ نے یہ بھی بتایا کہ پیروں کی حویلی میں اس پر بھی تشدد کیا جاتا تھا گھریلو ملازمہ پر تشدد اور قتل کے کیس میں ملوث مرکزی ملزم اسد شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اسد شاہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی پولیس نے حاصل کر لیا ہے اس شاہ کی اہلیہ حنا شاہ نے سات روزہ حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+